پاکستان مغرب کا دباؤ مسترد کردے، روسی قیادت کا پیغام

1pakitsna russiaksjkj.png

روس نے پاکستان کو اہم پیغام دے دیا,روسی حکام نے اسلام آباد حکام سے کہا کہ وہ نئی دہلی کی طرح جرات مند ہو اور اگر ماسکو کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے تو مغرب کے دباؤ کا مقابلہ کرے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق یہ واضح پیغام روس کے دورے پر آئے ہوئے وفد نے پاکستانی حکام کے ساتھ سرکاری ملاقاتوں کے دوران پہنچایا۔پاکستانی حکام نے ماسکو کو کوئی واضح جواب نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک کی قیادت میں روسی وفد ایک اسسمنٹ مشن ہے جو ماسکو میں اعلیٰ سطح پر اپنی رپورٹ پیش کرے گا جس کے بعد دونوں ممالک آگے بڑھیں گے, پاکستانی وفد رواں ماہ کے آخر میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال کی قیادت میں ماسکو کا دورہ کرنے والا ہے جس میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں اور ذرائع پر بات چیت کی جائے گی۔


دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے خوشگوار تعلقات جذبہ خیر سگالی اور اعتماد پر مبنی ہیں,پاکستان اور روس کے بہترین تعلقات کثیر الجہتی دو طرفہ تعاون بشمول تجارت توانائی اور رابطوں کے حوالے ظاہر ہوتے ہیں۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/1pakitsna russiaksjkj.png

Back
Top