پاکستان مخالف پراپیگنڈہ کرنے والے 16 بھارتی یوٹیوب چینلز بلاک

screenshot_1746635187142.png


اسلام آباد – پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے 16 یوٹیوب چینلز کو بلاک کر دیا ہے جن پر پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔ اس کے علاوہ، بھارت کے 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بھی بلاک کر دی گئی ہیں۔ یہ کارروائی حالیہ علاقائی کشیدگی کے پیش نظر کی گئی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام اور قومی سلامتی کی حفاظت کرنا ہے۔



پی ٹی اے کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، بلاک کیے گئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، جن کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور پاکستان کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ پی ٹی اے نے کہا کہ یہ مواد قومی مفادات کے خلاف تھا اور اس کی روک تھام کے لیے یہ اقدامات ضروری تھے۔


اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے اپنے صارفین کو محفوظ اور قابل اعتماد انٹرنیٹ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور آن لائن مواد کی نگرانی کا عمل جاری رکھے گی۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ قومی مفادات کے خلاف مواد پر سخت کارروائی کی جائے گی تاکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ہموار، صاف اور فائدے مند بنایا جا سکے۔
 

Back
Top