پاکستان سے ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم آئی سی سی کو شکایتیں لگانے پر آگئی

india1121.jpg


بھارتی ٹیم پاکستان سے ہارنے کے بعد شکایتوں پر اتر آئی اور بچوں کی طرح آئی سی سی کے پاس شکایات کا پلندہ لے کر پہنچ گئی۔

یو اے ای میں جاری ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے ساتھ ٹورنامنٹ سے باہر ہونا اور پاکستان کا فائنل میں پہنچنا بھارت کی کرکٹ ٹیم سے ہضم نہیں ہو رہا ہے۔

بھارت نے اپنی ناقص کارکردگی کو شکوے شکایت کے پردے میں چھپانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم شکایت پر اتر آئی ہے اور اس نے میچ ریفری سے پاکستانی کھلاڑیوں کی شکایت کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم نے میچ ریفری سے شکایت کی ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے وقت ضائع کرکے ہمارا ردھم توڑا۔ بھارت نے اپنا ہدف خاص طور پر وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو بنایا ہے اور شکایت میں کہا ہے کہ رضوان بار بار میچ روک رہے تھے۔

بھارتی ٹیم کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کی جانب سے خلل پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔ محمد رضوان سمیت پاکستانی کھلاڑی جان بوجھ کر میچ روکتے رہے ۔ میچ رکنے سے ہمارا فوکس اور مومینٹم بدلنے کی کوشش کی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت ٹی 20 ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا سے شکست کے بعد پہلے ہی باہر ہو گیا تھا تاہم ایک اگر مگر کی مدھم سی امید تھی جو افغانستان کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد ختم ہوگئی ہے۔
 

Back
Top