
پاکستان سے بدترین شکست سے دوچار اور غصے میں تلمائے بھارتی کرکٹ شائقین نے اپنی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی "محمد شامی" کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرا کر غدار قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی 20 ورڈ کپ میں پاکستان نے بھارت کو 10 وکٹوں سے بدترین شکست دی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہوگیا، بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ شائقین سے اتنی بدترین شکست برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی ٹیم کو ہی برا بھلا کہنا شروع کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روایتی حریف پاکستان سے اس شکست کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت میں متعدد مقامات پر مسلمانوں کو اس ہار کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر انتہا پسند ہندوؤں نے اپنی ٹیم میں شریک واحد مسلمان کھلاڑی کو شکست کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ انہیں غدار بھی قرار دیدیا۔
https://twitter.com/x/status/1452352430994194433
محمد شامی کو انسٹاگرام پر سینکڑوں ایسے پیغامات موصو ل ہوئے جس میں صارفین نے انہیں غدار کہا اور بورڈ کو مشورہ دیا کہ انہیں ٹیم سے باہر نکال دیا جائے۔
انتہا پسند ہندوؤں کی تنقید اور نفر ت آمیز پیغامات کے بعد مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے مسلمان کھلاڑی کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر مذمتی بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی ان 11 کھلاڑیوں میں سےایک تھے جنہوں نے کل پاکستان سے میچ ہارا، وہ میدان میں بھارت کی جانب سے کھیلنے والے اکیلے کھلاڑی نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1452514813960237063
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان اور معروف بھارتی شخصیات نے بھی اس رویے کی شدید مذمت کی۔
https://twitter.com/x/status/1452578575433945095
https://twitter.com/x/status/1452494591228215297
https://twitter.com/x/status/1452498659577241601
https://twitter.com/x/status/1452564093349494792
https://twitter.com/x/status/1452527760002347008
انہوں نے بھارتی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل گھٹنوں پر بیٹھ کر نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کرنے کا اس وقت تک کوئی فائدہ نہیں ہے جب تک آپ اپنے ساتھی کو سوشل میڈیا پر گالیوں اور نفرت کا نشانہ بننے کے خلاف آواز نہیں اٹھائیں گے۔