پاکستان سٹیزن پورٹل،مسائل کے حل میں جعلسازی،ملوث سرکاری افسران معطل

3itiprt.jpg

پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں جعلسازی کرنے والے سرکاری افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹیزن پورٹل پر عوامی مسائل کے حل میں سرکاری افسران کی جانب سے جعلسازی کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ملوث افسران کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

پی ایم ڈی یو کی جانب سے پنجاب کے 54، پختونخواہ کے 86، سندھ کے 8 اور وفاق کے 11 افسران سمیت 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعلسازی پر رپورٹ تیار کی گئی جو وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردی گئی ہے۔


رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عوامی شکایات پر کارروائی سے متعلق غلط بیانی کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات میں پنجاب کے 44 سرکاری اہلکار جعلسازی میں موث پائے گئے ہیں جبکہ پختونخواہ کے چیف سیکریٹری نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی، جعلسازی ثابت ہونے والے سرکاری ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1461963865449807872
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی انسپکٹر جنرلز کی جانب سے تحقیقات کے بعد پنجاب میں 45، خیبر پختونخواہ میں 10 اور سندھ میں 3 اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

https://twitter.com/x/status/1461963870956924931
جعلسازی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے لئے ہدایت جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کو خود مانیٹر کرتا ہوں، عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
 

Lefty

Minister (2k+ posts)
ya bc log hajj umrah ma nmaafi ni daitay to ya to phir citizen portal hai or phir wo b Khan k establish kia hua
 

Back
Top