پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، روپیہ مستحکم

psxxpk.jpg


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام کاروباری ہفتے کے پہلے روزانڈیکس میں مثبت رجحان رہا ، تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 44ہزار کی حد عبور کرگیا

تفصیلات کے مطابق آج پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، سٹاک مارکیٹ مارکیٹ 439پوائنٹس کے اضافے سے 44ہزار339پر بند ہوئی جبکہ سٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

دن بھرمجموعی طورپر 354 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 44,484 جبکہ کم ترین سطح 43,808 رہی ۔

stock11.jpg


آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت مستحکم رہی اور ڈالر کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

https://twitter.com/x/status/1472877966245961729
کاروباری دن کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 14 پیسے کمی د یکھنے میں آئی اور ڈالر 178.04 سے کم ہوکر 177.90 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اسکے بعد ڈالر کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی لیکن کسی قسم کا اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

دوسری جانب مشیر خزانہ شوکت ترین آج سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، منتخب ہونے کےبعد شوکت ترین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے کئی مفید پروگرام لائے ہیں،بغیر سود کے زرعی قرضے اور مکان کے لیے قرضے دیں گے، ہم 40 لاکھ گھرانوں کو قرضے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کے پی کو ہائیڈل پاور کا نفع ملے، بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کریں گے۔بطور سینیٹر ہر مہینے خیبرپختونخوا آیا کروں گا۔
 

Back
Top