پاکستان سمیت دنیا بھر میں غلامی کے خلاف عالمی دن

8abolitionoflaveryksjjs.png

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج غلامی کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان کا آئین غلامی کی کسی بھی شکل میں اجازت نہیں دیتا تاہم متعدد شعبوں میں آج بھی لوگوں بالخصوص بچوں کو غلام بناکر مشقت کروائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج غلامی کے خلاف عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کے منانے کا مقصد انسانی اسمگلنگ، جبری مشقت، قرض کے عوض جبری مزدوری، جبری شادیوں جیسے اقدامات کے خلاف شعور پیدا کرنا ہے۔

غلامی کا تصور تو ماضی سے منسلک ہے تاہم یہ سچ ہے کہ آج اکیسویں صدی میں دنیا بھر کے مختلف علاقوں میں کسی نا کسی شکل میں غلامی کا ناصرف تصور موجود ہے بلکہ انسانوں کو غلام بنا کر رکھنے کا رواج بھی برقرار ہے، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 5 کروڑ سے زائد افراد غلامی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں غلاموں کی زندگی گزارنے والے افراد میں سے 58 فیصد افراد 5 ممالک میں رہائش پزیر ہیں، ان میں سب سے زیادہ تعداد بھارت میں ہے جہاں تقریبا1 کروڑ سے زائد افراد غیر انسانی حالات کا شکار ہیں، چین میں 33 لاکھ، پاکستان میں 21 لاکھ ، بنگلہ دیش میں 15 لاکھ اور ازبکستان میں تقریبا 12 لاکھ افراد غلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔

انسانی حقوق کے کارکن اور سرچ فار جسٹس کے سربراہ افتخار مبارک نے اس دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین کسی بھی شکل میں غلامی کی اجازت نہیں دیتا، پاکستانی قوانین کے تحت جنسی ، جسمانی استحصال، جبری مشقت جیسے اقدامات میں ملوث افراد کو 10 سال تک سزا اور بھاری جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
 

IMIKasbati

Minister (2k+ posts)
I believe in the modern context the word 'slavery' needs to be redefined as currently we Pakistanis are also living the life of slavery with our masters are violating all humanitarian laws to maintain their powers.
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
پاکستان میں اکیس لاکھ نہیں بائیس کڑوڑ لوگوں کو ناپاک فوج نے غلام بنایا ہوا ہے دنیا میں سب سے زیادہ
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Pakistan ki budqasmati kah Guzishta 76 saalon mein —- Mulk GHALEEZ GASHTI GHUDDAR CORRUPT FOUJ ki GHULAMI se azad nahi ho saka —- AWAM —- BRITISH ki Ghulami kay baad in KANARON ki Ghulami kar rehay hein 🤫

 

Back
Top