
دنیا کے 43 ممالک میں مہنگائی کی شرح کے حوالے سے جاری فہرست میں پاکستان چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
خبررساں ادارے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی جریدے دی اکانومسٹ نے گزشتہ ماہ کے دوران دنیا کے 43 ممالک میں مہنگائی کی شرح کے حوالے سے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں مہنگائی کے اعدادوشمار اور اعشاریے پیش کیے گئے ہیں۔
اس فہرست میں پاکستان کو چوتھے نمبر پر رکھا گیا ہے جہاں مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ فہرست میں سب سے زیادہ مہنگائی والا ملک ارجنٹائن کو قرار دیا گیا جہاں 51اعشاریہ4 فیصد شرح مہنگائی ہے، دوسرے نمبر پر ترکی ہے جہاں مہنگائی کی شرح 19اعشاریہ6 فیصدریکارڈ کی گئی ہے۔
تیسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں مہنگائی کی شرح10اعشاریہ2 فیصد ہے، پاکستان کا پڑوسی ملک بھارت 4اعشاریہ 3 فیصد شرح مہنگائی کے ساتھ 43 ممالک کی اس فہرست میں 16ویں نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق ان 43 ممالک میں سب سے کم مہنگائی جاپان میں ریکارڈ کی گئی جہاں مہنگائی کی شرح منفی صفراعشاریہ 4 فیصد ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11infltion4no.jpg
Last edited by a moderator: