پاکستان ایئر لائنز نے برطانوی کمپنی سے ایئر بس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا ہے جس کے بعد پاکستان خطے میں اس جدید سیمولیٹر کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کراچی میں نیا اور جدید سیمولیٹر کمپلیکس قائم کررہا ہے جہاں ایئر بس 320 ، بوئنگ 747 اور بوئنگ 777 کے سیمولیٹرز ایک ہی جگہ پر نصب کیے جاسکیں گے۔
اس حوالے سے پہلا سیمولیٹر برطانوی کمپنی کی جانب سے پاکستان نے حاصل کرلیا ہے جس کیلئے پی آئی اے اور برطانوی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1472148540034011136
تربیتی مقام کو ایئر پورٹ ہوٹل سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ تربیتی پائلٹس یکسوئی سے اپنی ٹریننگ پر توجہ دے سکیں، یہ سیمولیٹر حقیقی کاک پٹ کے اندر اور باہر کا ماحول پیدا کرتا ہے اور اس کے ذریعے پائلٹس کو حقیقی اڑان کی صورتحال کی ٹریننگ کرائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں اس جدید سہولت سے نہ صرف پی آئی اے بلکہ دیگر نجی ایئر لائنز کو بھی فائدہ پہنچے گا، اس سیمولیٹر کے پاکستان میں انسٹال ہونے اور اس کے ذریعے پائلٹس کی تربیت سے پاکستانی پائلٹس اور ایئر سیفٹی کا معیار بین الاقوامی سطح کے برابر ہوجائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9piajsemltr.jpg