
دبئی کرکٹ کونسل نے پاک بھارت روابط کی بحالی کے لئے سیریز کرانے کی پیشکش کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی کرکٹ حکام کی جانب سے پاک بھارت کرکٹ روابط بحال کروانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
چیئرمین دبئی کرکٹ کونسل عبدالرحمان فلک ناز نے متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ کسی عرب ملک میں کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں اماراتی میدانوں پر ورلڈکپ میچز کا انعقاد یقیناً بڑی کامیابی ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں شارجہ میں پاک بھارت میچز ایک جنگ کی طرح ہوتے تھے، وہ ایک کھیل کی جنگ ہوتی تھی جو کرکٹ کے لیے بہت اچھی تھی۔ عبد الرحمان فلک ناز کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ متحدہ عرب امارات کو پاک بھارت کرکٹ میچز کی میزبانی ملے۔
عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو پاکستان کے خلاف کھیلنے کے لیے راضی کر لیں تو یہ بہترین ہوگا، سال میں ایک یا دو بار دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ہو سکتی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین آئی سی سی نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل موجود ہیں، لیکن کرکٹ ملکوں کے تعلقات کو بہتر کر سکتی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7dbcrc.jpg