
پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومتوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے یو اے ای کی معاشی ٹیم جلد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گی جس میں یو اے ای کے معاشی ماہرین شریک ہوں گے۔
یہ وفد 3 مئی کو لاہور میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرے گا جس کے بعد وفد کی پاکستان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقاتوں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے وفد کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف ایک عشائیہ دیں گے جس میں معاشی ٹیم سمیت اہم حکومتی اراکین شریک ہوں گے، یو اے ای کے وفد کو وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا اور توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔
یو اے ا ی کے وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pak-uae1112.jpg