پاکستان اور یواے ای کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد سے متعلق اہم خبر

pak-uae1112.jpg


پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومتوں کے درمیان مختلف معاہدوں اور فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے یو اے ای کی معاشی ٹیم جلد پاکستان کا ہنگامی دورہ کرے گی جس میں یو اے ای کے معاشی ماہرین شریک ہوں گے۔

یہ وفد 3 مئی کو لاہور میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کرے گا جس کے بعد وفد کی پاکستان کی معاشی ٹیم سے ملاقات کروائی جائے گی، ملاقاتوں میں پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے وفد کے اعزاز میں وزیراعظم شہباز شریف ایک عشائیہ دیں گے جس میں معاشی ٹیم سمیت اہم حکومتی اراکین شریک ہوں گے، یو اے ای کے وفد کو وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا اور توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون کیلئے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

یو اے ا ی کے وفد کے دورہ پاکستان کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور کا جائزہ لینا ہے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

سیدھی طرح بولو کہ کل دورے میں اگلوں نے دھتکار دیا اور بھیک دینے سے انکار کر دیا
سالوں نے قوم کو چریا سمجھ رکھا ہے

#الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

Kam

Minister (2k+ posts)

سیدھی طرح بولو کہ کل دورے میں اگلوں نے دھتکار دیا اور بھیک دینے سے انکار کر دیا
سالوں نے قوم کو چریا سمجھ رکھا ہے

#الیکشن_کراو_پاکستان_بچاو

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور#
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
I think for at least 10 years, we need to throw all our money to build up industry substituting imports stopping all over investment in the property.
UAE is hostile towards Gawadar, all of us know this. Also UAE do not want Chinese to invest in Pakistan since they think this investment is their right.
 

Back
Top