
پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط ہوگئے,نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے پہلے نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی ۔
ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی موجود تھے،ملاقات میں برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
پاکستان اور کویت کے درمیان اربوں ڈالر کے 7معاہدوں پر دستخط ہوگئے ،معاہدوں میں فوڈ سیکیورٹی،زراعت، ہائیڈل پاور، واٹر سپلائیز کےشعبے شامل ہیں۔
ثقافت، آرٹ، ماحولیات اور پائیدار ترقی کے 3 مفاہمت کی یاداشتوں پر بھی دستخط پوئے،دونوں رہنماؤں نے تعلقات کی رفتار پر انتہائی اطمینان کا اظہار کیا۔
تعلقات کو مزید مضبوط اور گہرا کرنے کیلئے تیز رفتار اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا،وزیر اعظم نے کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔
قیادت سے ملاقات کیلئے البیان محل پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔کویت کے اول نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح نے محل پہنچنے پر نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیرِاعظم انوارالحق کاکڑ کو کویتی امیری گارڈ کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور دونوں ممالک کے ترانے پیش کئے گئے۔نگران وزیرِ خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، نگران وزیرِ توانائی محمد علی، نگران وزیرِ تجارت گوہر اعجاز، نگران وزیرِ قانون، موسمیاتی تبدیلی و آبی ذخائر احمد عرفان اسلم اورنگران وزیرِاعلی پنجاب محسن نقوی بھی نگران وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی، آئی ٹی، معدنیات، سرمایہ کاری سمیت مضبوط اقتصادی روابط کے قیام کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نگران وزیراعظم نے کویت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیانگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کی اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز (کوپ 28) میں شرکت کے لئے دوبئی پہنچ گئے۔
دوبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے وزیر انصاف عبداللہ سلطان بن عوادالنعیمی, متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم اٹھائیسویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔
وزیراعظم یکم اور دو دسمبر کو ورلڈ کلائمیٹ ایکشن سمٹ میں شرکت کریں گے۔وزیر اعظم کے ہمراہ نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر،نگران وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی احمد عرفان اسلم اور نگران وزیر توانائی محمد علی بھی کوپ 28 میں شرکت کریں گے۔دریں اثناسعودی عرب نے پاکستان کے ساتھ 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کیلئے ڈپازٹ میں توسیع دی۔
اسٹیٹ بینک نے کہاکہ3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی مدت مزید ایک سال بڑھائی ہے اور سعودی فنڈ برائے ڈیولپمنٹ نے 5 دسمبر کو مدت مکمل کرنے والے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی۔ یہ رقم پاکستان کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع ہے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2021 میں دستخط ہوئے تھے، 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ معاہدے پر 2022 میں دوسرا اجرا ہوا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kuwi1h1i1h21.jpg