پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارتی تعلقات،دفتر خارجہ کا ردعمل

1pakissraeelelell.jpg

وزارت تجارت کے بعد دفتر خارجہ نے بھی اسرائیل کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کی افواہوں کی تردید کردی,رجمان دفترِ خارجہ نے کہا پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

اس سےپہلے وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں سراسر پروپیگنڈا ہیں اسرائیل کے ساتھ نہ تو تجارتی تعلقات ہیں نہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں,وزارت تجارت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں ذکر نہیں کیا گیا, وزارت تجارت کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ پاکستان کے کوئی تجارتی تعلقات نہیں اور پاکستان اس کا ارادہ بھی نہیں رکھتا۔


اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ایک یہودی پاکستانی نے یروشلم اور حیفہ کے 3 تاجروں کو ذاتی حیثیت میں فوڈ سیمپل بھیجے، اس نے متحدہ عرب امارات کے ذریعے فوڈ سیمپل بھیجے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کی حکومت نے اسرائیل فوڈ سیمپل بھیجنے کی حمایت نہیں کی، فوڈ سیمپل اسرائیل بھجوانے میں کوئی بینکنگ یا سرکاری چینل شامل نہیں تھا, معاملے پر یو اے ای کے ساتھ ہماری بات چیت ہوئی ہے، اشیاء کے اوریجن کے معاملے پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا یو اے ای نے اسرائیل کے ساتھ تجارت میں 96 فیصد اشیا پر ٹیرف کم کیا ہے، یو اے ای سے اسرائیل جانے والے تاجروں کو فائدہ پہنچا ہے۔
 

ProPakistanii

MPA (400+ posts)
Haha this was just to test the public reaction. Problem with PMLN is that they are very stupid. They think every Pakistani think like patwaris. This nation will InshaAllah kick you out once and for all.