پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاروں کا اربوں کا نقصان

11psxsahdedmandidididi17323.jpg

حصص بازار میں100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 364 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا

ذرائع کے مطابق ملک میں جاری سیاسی ومعاشی غیریقینی صورتحال اور بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ تاحال قرض معاہدہ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رحجان رہا۔ آج سٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے والوں کے اربوں روپے کا نقصان دیکھنے میںآیا۔

کاروباری دن کے آغاز پر حصص مارکیٹ میں پھر سے مثبت رحجان دیکھنے میں ایا اور 100 انڈیکس میں 10 بجے تک 100 پوائنٹس کے قریب تیزی ہوئی لیکن اسی دوران حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی توجہ نہ ہونے کی وجہ سے گراوٹ دیکھنے میں آئی جو کاروباری دن کے اختتام تک برقرار رہی۔

Capture.jpg


حصص بازار میں100 انڈیکس کاروباری دن کے اختتام پر 364 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 330 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پورے کاروباری دن میں مندی رہنے کے باعث 0.87 فیصد تنزلی دیکھنے میں آئی۔ دن بھر 9 کروڑ 30 لاکھ 15 ہزار 969 شیئر کے سودے ہوئے اور مندی کی وجہ سے سرمایہ کاری کرنے والوں کا 70 ارب روپے کے قریب نقصان دیکھنے میں آیا۔

علاوہ ازیں سینٹ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی طرف سے دوست ممالک کے پاکستان کی امداد کیلئے وعدوں کو مکمل کرنے کا کہا گیا ہے اس لیے قرض معاہدے میں تاخیر ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے اس دفعہ بہت زیادہ مطالبات رکھے ہیں، ہر چیز مکمل کر دی ہے۔ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے پر ویب سائٹ پر ڈال دیا جائے گا۔
 

Back
Top