
پاک بھارت میچ پر جوا کھیلنے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ حیدرآباد نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو کہ پاک بھارت میچ پر جوا لگوا رہا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اوم پرکاش کے نام سے ہوئی جو کہ اپنے موبائل فون سے جوے والی ویب سائٹ پر لاگ ان تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم نے جس ویب سائٹ پر لاگ ان کر رکھا تھا اس پر مزید 70 لوگ لاگ ان تھے، گرفتار ملزم دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص کے ساتھ رابطے میں بھی تھا۔
اس نے پاکستان کے خلاف جوا لگایا جس میں بڑی رقم ہارنے کے بعد اس نے خود کشی کی کوشش کی تاہم ایف آئی اے نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں موجود شخص کا نام مزید کارروائی کیلئے سامنے نہیں لایا جارہا۔ جب کہ گرفتار ملزم اوم پرکاش سے برآمد فون فارنزک کیلئے قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کیخلاف الیکٹرانک کرائم ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انڈیا کو 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔ ٹی 20 ایونٹ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب پاکستان نے انڈیا کے خلاف کوئی میچ جیتا ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bookie-arrest.jpg