
سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کے دونوں صاحبززادے حسن اور حسین نواز 7 سال بعد رواں ہفتے پاکستان پہنچ چکے ہیں اور وطن واپسی پر آج خود کو عدالت کے سامنے سرینڈر کیا۔ عدالتی کارروائی کے بعد دونوں کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے گئے اور اب وہ گرفتاری کے بغیر اپنی قانونی جنگ جاری رکھیں گے۔ کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہوئے حسین نواز سے پوچھے گئے ایک سوال پر سوشل میڈیا صارفین کو ایک نئی بحث کا موضوع مل گیا۔
حسین نواز سے ایک صحافی نے پوچھا کہ عدالتی وقانونی کارروائیوں سے بچنے کیلئے آپ نے ماضی میں کہا تھا کہ آپ صرف برطانوی شہریت رکھتے ہیں اور آپ پر پاکستانی قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا۔ حسین نواز نے جواب میں کہا کہ میں صرف پاکستانی شہری ہوں اور میرے پاس دوسرا کوئی پاسپورٹ نہیں جبکہ ماضی میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی کہہ چکی ہیں کہ میرے بھائی باہر رہتے ہیں ان پر یہاں کے قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔
فیصل ہاشمی نے حسین نواز کا حالیہ بیان اور نوازشریف کے پرانے بیان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا: پھیلا دیں ہر جگہ ، پشپا پہلے کہہ رہی تھی میرے بھائی باہر رہتے ہیں ان پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا، حسین نواز نے آج عدالت کہا میں صرف پاکستانی شہری ہوں میرے پاس کوئی اور پاسپورٹ نہیں!
https://twitter.com/x/status/1768206017739825555
سینئر صحافی ملیحہ ہاشمی نے مریم نواز اور حسین نواز کے بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا: مریم نواز اور حسین نواز نے ایک دوسرے سے الٹ بیان دیکر ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم کو دونوں پر ہی اعتبار نہیں کرنا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1768219385561252068
شہباز گل نے مریم نواز، حسن اور حسین نواز کے ماضی کے بیانات شیئر کرتے ہوئے لکھا: ہر بار مریم صفدر، حسن اور حسین نواز کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے! حسن نواز کہہ رہا ہے کہ میں پاکستانی شہری ہوں، مریم نواز کہہ رہی ہے کہ وہ پاکستانی شہری نہیں اور دوسری طرف حسن اور حسین دونوں کہہ رہے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری نہیں؟ اب انہیں ملک کی یاد ستانے لگی،صرف ملک کو لوٹنے کیلئے!
https://twitter.com/x/status/1768202094220104107
سینئر صحافی نادر بلوچ نے لکھا: کنفیوژن ہی کنفیوژن ہے بھیا، حسین نے ٹھیک کہا یا مریم نواز نے؟ حسین ہی مریم نواز کا بھائی ہے یا کوئی اور ہے؟
https://twitter.com/x/status/1768193966380347624
سینئر صحافی عمران بھٹی نے لکھا: میں صرف پاکستانی شہری ہوں،میرے پاس کسی اور ملک کا پاسپورٹ نہیں ہے: حسین نواز، لیکن اکتوبر 2017ء میں مریم نواز نے کہا تھا کہ حسن اور حسین پاکستانی شہری نہیں ہیں اس لیے ان پر پاکستانی قانون لاگو نہیں ہوتا!
https://twitter.com/x/status/1768182691768258697
سینئر صحافی ارم ضعیم نے لکھا: میرے بھائیوں پر پاکستان کے قانون لاگو نہیں ہوتے وہ برطانوی شہری ہیں، مریم نواز ، میں پاکستان کا شہری ہوں، عدالت میں اپنے کیس کی پیروی کرنے آیا ہوں، حسین نواز ، دونوں میں سے سچ کون بول رہا ؟؟
https://twitter.com/x/status/1768199125558809042
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hussain1h1i1h31.jpg