پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کر کے اعزاز اپنے نام کر لیا

GFJa2bt.jpg


پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، سرباز خان نے نیپال میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند داولاگیری چوٹی سر کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے 32 سالہ کوہ پیما سرباز خان نیپال کی آٹھ ہزار 167 میٹر بلند داؤ لاگیری پیک سر کرنے کے بعد آٹھ ہزار میٹر سے بلند نو چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔


انہوں نے محمدعلی سدپارہ کا 8 ہزار میٹر سے بلند 8 چوٹیاں سر کرنے کا قومی ریکارڈ توڑ دیا، سرباز خان نانگا پربت ، کے ٹو، لوٹسے، براڈ پیک، مناسلو، اناپورنا، ایوریسٹ اور گشیربرم ٹو بھی سر کرچکے ہیں۔ پاکستانی کوہ پیما سر باز خان دنیا کی دسویں سب سے اونچی چوٹی اناپورنا سر کرنے والے پہلے پاکستانی بھی ہیں۔

دنیا میں اس وقت مجموعی طور پر 14 چوٹیاں آٹھ ہزار میٹر سے بلند ہیں جنہیں اب تک 44 کوہ پیما سر کر چکے ہیں لیکن ان میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں، سرباز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرکے پاکستان کا نام روشن کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔