پاکستانی کمرشل پائلٹس کی میڈیکل فٹنس پر سوالات اٹھنے لگے

3commercialapolosts.png

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری جعلی پائلٹ لائسنس کے مسئلے سے نکلی نہیں تھی کہ اب کمرشل پائلٹس کی میڈیکل فٹنس پر بھی سوالیہ نشان اٹھنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔

اتنا ہی نہیں پاکستانی پائلٹوں کو طیارے اڑنے کے لیے فٹ قرار دینے والا ڈاکٹر خود اس عہدے کے لیے فٹ ہے بھی یا نہیں؟ ایسے سوالات بھی اٹھنے لگے کیونکہ پاکستانی ایئر لائنز کے پائلٹوں کو طیارہ اڑانے کے لیے فلائنگ فٹنس میڈیکل لائسنس جاری کرنے والا پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سابقہ ڈاکٹر خود ایک کان سے بہرا تھا اور اب اس کی جگہ جس ڈاکٹر کا تقرر ہوا ہے اس کے پاس نہ مطلوبہ تجربہ ہے اور نہ تعلیمی قابلیت ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر فائز ڈاکٹر فلائٹ سرجن اور میڈیکل ایسیسر کی اہم ترین ذمے داریاں ادا کرتا ہے، اس کا کام کمرشل پائلٹس کو طیارہ اڑانے کے لیے طبی لحاظ سے فٹ ہونے کا لائسنس جاری کرنا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر ڈاکٹر احریما کی حالیہ متنازع تقرری کے بارے میں سوال پر سی اے اے انتظامیہ کا جواب ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی میں تقرریاں خالصتاً میرٹ پر کی جاتی ہیں، سی اے اے بھرتی کے لیے ایک سخت اور شفاف طریقۂ کار پر عمل کرتا ہے، جو کہ اہلیت، تجربے، مہارت اور اس عہدے کے لیے موزوں ہونے پر مبنی ہے۔

حالیہ تقرری سے پہلے سبکدوش ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر فائز ڈاکٹر ایک کان سے سن نہیں سکتے تھے، ایچ آر کے تحفظات کے باوجود انہیں مبینہ بھاری سفارش پر بھرتی کیا گیا، ایک کان سے معذور یہ ڈاکٹر صاحب دیگر میڈیکل فٹنس کے علاوہ پائلٹس کی سننے کی صلاحیت کا بھی امتحان لیتے رہے۔

سی اے اے کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال جب انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی آڈٹ ٹیم پاکستان سی اے اے کے آڈٹ کے لیے آئی تو بائیں کان کی سماعت سے محروم ان ڈاکٹر صاحب کو بیرونِ شہر بھیج کر ان کی جگہ ان کے نائب ڈاکٹر کو آڈٹ کے لیے پیش کیا گیا۔

ان معذور ڈاکٹر صاحب کی ملازمت ختم ہونے پر ایک ایسی لیڈی ڈاکٹر کا تقرر کیا گیا جس کے پاس نہ تجربہ ہے اور نہ ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظور شدہ تعلیمی قابیلت ہے, مزید یہ کہ بھرتی کے لیے دیے گئے اشتہار میں سابقہ اشتہارات کے مقابلے میں معیارات بھی تبدیل کیے گئے۔

سی اے اے نے اب جس لیڈی ڈاکٹر کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے عہدے پر بھرتی کیا انہوں نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن سے منظور شدہ ملک کے واحد ایرو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پی اے ایف بیس مسرور کراچی سے ایرو اسپیس میڈیسن کا ڈپلومہ نہیں کیا۔

لیڈی ڈاکٹر احریما نے ایک ایسی میڈیکل یونیورسٹی سے ایرو اسپیس میڈیسن میں ڈپلومہ کر رکھا ہے، جس کا یہ ڈپلومہ کورس ایچ ای سی سے منظور شدہ نہیں اور خود اس یونیورسٹی نے صرف 2 بیچ کے بعد یہ کورس ہی بند کر دیا تھا، اس کے باوجود سی اے اے جیسی انتہائی حساس سرکاری اتھارٹی نے غیر تسلیم شدہ ڈپلومہ قبول کر لیا۔

ڈاکٹر احریما کے سی وی کے مطابق ان کے پاس پائلٹس کی میڈیکل اسسمنٹ کا کوئی تجربہ نہیں جبکہ اس عہدے کے لیے یہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی لازمی ضرورت ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر احریما ICAO Document 8984 میں درج معیار پر پورا نہیں اترتیں، ڈاکٹر احریما کی تقرری کے بعد پرانی کہانی ایک بار پھر دہرا دی گئی ہے۔

گزشتہ ماہ جون میں آکاؤ کی آڈٹ ٹیم دوبارہ سی اے اے کے آڈٹ کے لیے آئی تو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل ڈاکٹر احریما کو چھپا کر ان کی جگہ ایک اور لیڈی ڈاکٹر مہناز کو پیش کر دیا گیا، آڈٹ ٹیم کے جانے کے بعد ڈاکٹر احریما میڈیکل ایسیسر کے طور پر کام کرنے لگیں جس کا ان کے پاس کوئی تجربہ ہے۔

ایسی صورتحال نے پاکستانی کمرشل پائلٹس کو خطرے میں ڈال دیاکیونکہ اگر ڈاکٹر احریما کا معاملہ شہری ہوا بازی کے بین الاقوامی اداروں کے علم میں آ گیا تو پاکستانی پائلٹس کے لائسنس ایک بار پھر مشکوک ہو جائیں گے,سی اے اے کے ترجمان نے بتایا ایڈیشنل ڈائریکٹر ایرو میڈیکل کے لیے منتخب ڈاکٹر احریما کے پاس پائلٹس کے میڈیکل اسسمنٹ کا کیا تجربہ ہے تو اس کا جواب نہیں دیا گیا، کیوں کہ اس ڈاکٹر نے کبھی کسی پائلٹ کا میڈیکل اسسٹمنٹ کیا ہی نہیں.

سول ایوی ایشن اتھارٹی میں سفارشی کلچر کے باعث بربادی ہی بربادی ہے,سی اے اے کے ایئر میڈیکل ڈپارٹمنٹ میں بین الاقوامی معیار کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور پائلٹس کی میڈیکل اسسمنٹ کرنے کا وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹرز موجود ہیں لیکن انہیں ترقی دینے کے بجائے کم تر تعلیمی قابلیت اور صفر تجربے کے حامل ڈاکٹر کو بھرتی کر لیا گیا ہے۔ایوی ایشن ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایسے ہی سفارشی کلچر اور نااہلیت کی وجہ سے پاکستان سول ایوی ایشن دنیا میں اپنا اعتبار کھو رہی ہے۔
 

ibrar

MPA (400+ posts)
You are putting your life in danger when you fly with PIA.
What a great nation. 2 numberi in everything.
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
جس ملک کے صدر وزیر اعظم اور چند اہم اداروں اور عدلیہ کے سربراہ کئ دماغی فٹنس پر بھئ سوالیہ نشان ہو جنکی وجہ سے بائس کروڑ عوام کی زندگی محفوظ نہیں وہاں پائلٹ کی جسمانی فٹنس اہم نہیں پائلٹ تو چند سو زندگیوں کا زمہ دار ہوتا ہے
 

Back
Top