پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں کونسے نمبرپر؟

pasporhh.jpg


متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا،آرٹن کیپیٹل نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپوررٹ کی فہرست جاری کردی،یو اے ای کا پاسپورٹ سرفہرست رہا،جس کے مطابق یو اے ای کے شہری بغیر ویزے کے اب 180 ممالک میں سفر کرسکیں گے۔

فہرست کے مطابق بلیو پاسپورٹ کے حامل شہری اب مزید یورپی ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکیں گے جن میں جرمنی، سوئیڈن، جاپان اور نو دیگر ممالک شامل ہیں۔

سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 173 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔

ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے حامل افراد 172 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔

چیک ریپبلک، یونان، جاپان، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہنگری کے پاسپورٹس پر 171 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔

5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، لتھوانیا، سلواکیہ، کینیڈا اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 170 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب فہرست میں بھارت کا پاسپورٹ 87ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا، جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔ سبز پاسپورٹ کے حامل شہری 44 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔

فہرست میں ایران 90، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین 91ویں، بنگلہ دیش 92، یمن 93 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ عراق، شام، افغانستان، بالترتیب 95، 96 اور 97 نمبر پر موجود ہیں۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ساری دنیا میں میڈیا کو فالو کرنے والے پٹواری سوچ رکھنے والے نہیں ہوتے ان کو دنیا کے تمام ممالک کی معلومات ہوتی ہے جس کی بنا پر مختلف ٹاپکس پر سروے بھی کرواتے ہیں ان کو پتا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ایک کرپٹ ترین حکومت مسلط ہے جن کو اپنی عوام کی کوئی فکر نہیں جب سے آئے ہیں اپنے کیسز ختم کروانے میں لگے ہوئے ہیں اور وزرا دنیا کے سیر سپاٹوں میں لگے ہوئے ہیں شہباز نے جو تقریر انگلش ٹیم کی ڈنر پارٹی میں سر شرم سے جھک گئے اگر اتنا ہی شوق تھا تو حنا ربانی کو بلا لیتے یا بلاول کو
 
Last edited:

Citizen X

President (40k+ posts)
Pichhley 40 saal se kamzor tareen hi hay, koi nai baat nahi
25-30 saal keh sakthe hai, even since the corrupt duo on zardaku and ganju started to take turns. My dad use to travel to UK on Pakistani passport and he would get visa on arrival in the early 80s, Visa to the US was also just a formality of filling out application and within 72 hours you would get it.