
متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ دنیا کا دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا،آرٹن کیپیٹل نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپوررٹ کی فہرست جاری کردی،یو اے ای کا پاسپورٹ سرفہرست رہا،جس کے مطابق یو اے ای کے شہری بغیر ویزے کے اب 180 ممالک میں سفر کرسکیں گے۔
فہرست کے مطابق بلیو پاسپورٹ کے حامل شہری اب مزید یورپی ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کرسکیں گے جن میں جرمنی، سوئیڈن، جاپان اور نو دیگر ممالک شامل ہیں۔
سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں اور ان ممالک کے شہریوں کو 173 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔
ڈنمارک، بیلجیئم، پرتگال، ناروے، پولینڈ، آئرلینڈ، امریکا اور نیوزی لینڈ کے پاسپورٹس تیسرے نمبر پر ہیں، جن کے حامل افراد 172 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرسکتے ہیں۔
چیک ریپبلک، یونان، جاپان، برطانیہ، آسٹریلیا اور ہنگری کے پاسپورٹس پر 171 ممالک کا سفر ویزے کے بغیر کرنا ممکن ہے اور یہ فہرست میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں۔
5 واں نمبر مشترکہ طور پرسنگاپور، لتھوانیا، سلواکیہ، کینیڈا اور مالٹا کے نام رہا جن کے شہری 170 ممالک میں پاسپورٹ دکھا کر ویزے کے بغیر داخل ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب فہرست میں بھارت کا پاسپورٹ 87ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا، جو صومالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر 94 ویں نمبر پر موجود ہے۔ سبز پاسپورٹ کے حامل شہری 44 ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کرسکتے ہیں۔
فہرست میں ایران 90، شمالی کوریا، لیبیا اور فلسطین 91ویں، بنگلہ دیش 92، یمن 93 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ عراق، شام، افغانستان، بالترتیب 95، 96 اور 97 نمبر پر موجود ہیں۔