
بین الاقوامی درجہ بندی کی ایک فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیاکا چوتھا بدترین پاسپورٹ قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سٹیزن شپ اینڈ ریزیڈنس ایڈوائزری کمپنی ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس پر مبنی ایک فہرست جاری ہے ،اس فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ دنیا کا چوتھا بدترین پاسپورٹ ہے جسےدنیا کے 227 میں سے صرف 33 ممالک میں آن آرائیول ویزہ کی سہولت میسر ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فہرست میں میں پاکستان کا نمبر 100واں ہے، یہ درجہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل مسافروں کو بغیر پیشگی ویزہ کسی بھی ملک میں داخل ہونے کی سہولت کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔
رواں برس کے شروع میں لندن کی ایڈوائزری فرم کی جاری کردہ فہرست میں پاکستان کو دنیا کے 5 بدترین پاسپورٹس کے حامل مماک میں شامل کیا گیا تھا، اس رپورٹ میں پاکستانی پاسپورٹ پر 35 ممالک میں آن آرائیول ویزہ کی سہولت موجودتھی جو اب کم ہوکر 33 ہوگئی ہے۔
طاقتور پاسپورٹس کی فہرست میں اس سال سنگاپور نے پانچ سال سے پہلے نمبر پر براجمان جاپان کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے، سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 227 میں سے 193 ممالک میں بغیر پیشگی ویزہ داخل ہوسکتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر یورپین ممالک جرمنی، اٹلی اور سپین کے پاسپورٹس ہیں جن کے حامل مسافر190 ممالک میں آن آرائیول ویزہ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں،جاپان، ساؤتھ کوریا، سویڈن، فن لینڈ، آسٹریا اور فرانس تیسرے نمبر پر ہے، جن کی ویزہ فری ڈیسٹینیشن189 ہیں۔
برطانیہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، کینیڈا ساتویں جبکہ امریکہ آٹھوں نمبر پر ہے، بھارت80ویں جبکہ بنگلہ دیش 96ویں نمبر پر ہے، پاکستان کے بعد 101 ویں نمبر پر شام، 102 پر عراق جبکہ 103اور فہرست کے آخری نمبر پر افغانستان براجمان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10پاکسیورتستس.jpg