
سینئرتجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے تصدیق کردی ہے کہ پاکستانی معیشت دوست ممالک کے رحم و کرم پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار کامران خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک خبر کا تراشہ شیئر کیا جس میں کہا گیا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو ادائیگیوں کے فرق کے مالیاتی توازن کی یقین دہانی کروانےکی ہدایات دی ہیں۔
اس خبر کے مطابق آئی ایم ایف کے مقامی نمائندے کا کہنا ہے پاکستان کو یہ یقین دہانی کروانی ہوگی کہ جون میں ختم ہونےوالے مالی سال کیلئے پاکستان کے بیلنس آف پیمنٹس خسارے کیلئے مالی اعانت پوری گئی ہے، اگر یہ یقین دہانی کروادی جائے تو آئی ایم ایف فنڈنگ کی اگلی قسط کو کھولا جاسکے گا۔
https://twitter.com/x/status/1632716885694332930
کامران خان نے اس خبر کا تراشہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی تصدیق سے ثابت ہوگیا ہے کہ پاکستان اپنے دوست ممالک خصوصا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات وغیرہ کے رحم وکرم پر ہے، یہ ممالک اگر ہمارے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروادیں تو ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر اس سطح پر پہنچ جائیں گے کہ آئی ایم ایف کی تسلی ہوجائے اور ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام بحال ہوجائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamrnaaahah.jpg