پاکستانی ماڈل زوہارحمان ایپل ٹی وی پلس کی سائنس فکشن سیریزمیں نظر آئیں گی

zoha-rehman1121.jpg


مارول سیریز کی ’اسپائیڈر مین فار فرام ہوم‘ میں اسپائیڈر مین کی حجابی کلاس میٹ کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی ماڈل و اداکارہ زوہا رحمان ایپل ٹی وی پلس پر چلنے والے سائنس فکشن سیریز ”فاؤنڈیشن ”میں نظر آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ زوہا رحمان مقبول آئزک عاصموف فاونڈیشن کی کتابوں سے ماخوذ سائنس فکشن ٹیلی ویژن سیریز ”فاؤنڈیشن ”میں نظر آئیں گی جس میں زوہا رحمان اونیلے کے کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک سپاہی ہے جو ہنٹریس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، اس سے قبل یہ کردار کبریٰ سیٹ نے ادا کیا۔

فاؤنڈیشن‘ میں اپنے کردار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے زوہا رحمان کا کہنا تھا کہ اس ڈرامے میں ان کا کردار بہت دلچسپ ہے، مجھے سائنس فکشن سے تعلق رکھنے والی ہر چیز پسند ہے اس لیے میں اس شو سے متعلق بہت پرجوش ہوں۔

Zoha121.jpg

زوہا رحمان کا کہنا تھا کہ میں فاونڈیشن کی کتابوں کی پہلے ہی بہت بڑی پرستار ہوں، اور اس سیریز کا حصہ بننا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔

جوش فرائیڈ مین اور ڈیوس ایس گوئیر کی پیشکش ’فاؤنڈیشن‘ ایپل ٹی وی پلس پر دکھائی جا رہی ہے، اس سیریز کا دوسرا سیزن بھی تیار کیا جا چکا ہے۔

Pakistani-actress-Zoha-Rahman-in-Foundation.jpg


واضح رہے کہ زوہا رحمان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ہیں جو ملک میں تیزی سے شہرت پارہی ہیں اور شائقین ان کی اداکاری بہت پسند کر رہے ہیں، اداکارہ زوہا رحمان کبیر خان کی اگلی فلم 83 میں بھی نظر آئیں گی، کبیر خان کی 83 ہندی فلم ہے جو 1983 کے کرکٹ ورلڈ کپ میں انڈیا کی فتح کو بنیاد بنا کر تیار کی جا رہی ہے۔
 

Back
Top