
بھارتی جاسوس کلبھوشن پاکستان میں کیا کرتا رہا، بھارتی کس طرح پاکستان کیخلاف سازشیں کرتا ہے، پاکستانی فلم ڈھائی چال میں بھارتی چالیں بے نقاب کردی گئیں،فلم کا ٹریلر آتے ہی چھاگیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم میں شمعون عباسی نے کلبھوشن کا کردار نبھایا ہے جبکہ اداکارہ عائشہ عمر بھی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا، جسے دیکھ کر بھارتی صارفین چراغ پا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹریلر دیکھ کر بھارتیوں نے اپنی ناراضگی ویڈیو کے کمنٹ باکس میں ظاہر کردی،فلم میں بھارت کی اصلیت سامنے لائی گئی ہے، کہ بھارت نے اڑی ،پلواما جیسے سارے حملے خود کروائے اور نام پاکستان پر ڈال دیا،عائشہ عمر نے اس ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ بولی ووڈ نہیں ہے ، جہاں تم بھارتی ہر جنگ جیت جاتے ہو۔
عائشہ عمر کے کیپشن پر ایک صارف نے لکھا کہ فلم میں ہی جیت جا،ایک اور صارف نے لکھا ہےکہ خود میں اتنا دم ہے نہیں کہ کچھ کر پاؤ ، چلو فلم سے ہی کام چلا لو ،فلم ڈھائی چال سترہ جون کو ریلیز ہوگی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/dhaai-chaal-ind.jpg