
عید الاضحیٰ پر نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم"لفنگے" پر فحش ڈائیلاگز اور جنسی اشاروں کی وجہ سے پابندی عائد کردی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پابندی پاکستان بورڈ آف فلم سینسرز(سی بی ایف سی) نے ہارر کامیڈی فلم پر عائد کی اور الزام عائد کیا کہ فلم میں فحش ڈائیلاگ اور جنسی اشارے شامل کیے گئے ہیں۔
مشہور اداکار سمیع خان، مانی، سلیم معراج اور مبین گبول کی اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جون کے آخر میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم کی کہانی چار نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنے بڑے بڑے خوابوں کو پورا کرنے کے جتن کررہے ہوتے ہیں مگر انہیں خوابوں کی تکمیل کا راستہ نہیں ملتا۔
سینسرزبورڈ کی طرف سے لفنگے کی ریلیز پر پابندی کے فیصلے پر فلم کے ہدایات کار عبدالخالق خان نےمایوسی کاا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ فلم کے متنازعہ ڈائیلاگز کو نکالنے کا اختیار تھا مگر بورڈ نے ایسا کرنے کے بجائے فلم پر ہی پابندی عائد کردی۔
چیئرمین فلم سینسرز بورڈ نےاس فیصلے کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئےکہا کہ فلم میں بہت سارے فحش الفاظ اور ذومعنی جملوں اور جنسیت سے بھرے لفظوں کا استعمال کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10llafangy%20ban.jpg