
پاکستان کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا جانا قوم کے لیے تحفہ ہے: وزیر سیاحت
گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بڑا اضافہ دیکھنے میں جس سے ملک کو 1.3 بلین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ معاون خصوصی وزیراعظم برائے امور نوجواناں و وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سا ل2022ء کے مقابلے میں گزشتہ برس پاکستان میں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 115 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے ملک کو 1.3 بلین ڈالر کا کثیر زرمبادلہ حاصل ہوا۔
انہوں نے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے غیردریافت شدہ سیاحتی مقامات کی نشاندہی کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں جن میں ویک اینڈ، مذہبی، فطرت، ایڈونچر اور دیہی وقبائلی سیاحتی مقامات شامل ہوں گے۔ امید ہے کہ نئے سال میں پاکستان کے سیاحتی شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔
وصی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک دریائوں، پہاڑوں، جنگلوں، چٹانوں، ساحلوں، خوبصورت وادیوں اور قدرتی مناظر کی خوبصورتی سے مالامال ہے۔ بہت سی جگہیں اب تک غیردریافت شدہ اور غیرمحفوظ سمجھی جاتی ہیں جہاں نئی منتخب حکومت کو توجہ مرکز کرنے کی ضرورت ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود سیاحت کے مواقع کی نمائش ورلڈ ٹورازم مارٹ (ڈبلیو ٹی ایم) جیسے بین الاقوامی مارکیٹ کے شوز میں کی جا رہی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں مدد مل رہی ہے۔ ڈبلیو ٹی ایم میں شرکت کے بعد پاکستانی پویلین میں سیروسیاحت کے شوقین افراد کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور عالمی ٹریول کمپنیوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا ڈبلیو ٹی ایم دنیا کے بڑے ٹیول شوز میں سے ایک تھا جس نے دنیا کے 5ہزار سے زیادہ معروف مقامات اور برانڈز کے ساتھ بین الاقوامی سیاحوں کو جوڑا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دنیا کا بہترین سیاحتی مقام قرار دیا جانا قوم کے لیے تحفہ ہے۔ حکومت اس شعبے میں نجی شعبے شمولیت اور حوصلہ افزائی کے علاوہ طریقہ کار کو آسان بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11pkkturisnmlkj.png