
یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے روسی حملے کے نتیجے میں ملک میں پھنسے بھارتی طلبہ کو پناہ دینے کے فیصلے نے بہت سے دل جیت لیے اور دنیا پاکستان کے اس رویے سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکی۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پھنسے بھارتی طلبا کو بھی پاکستانی سفارتخانہ نکال رہا ہے، یوکرین میں جاری جنگ اور پورے مشرقی یورپی ممالک میں افراتفری کے دوران ایک بھارتی طالب علم ہمانشو نارائن نے ویڈیو شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں پاکستانی سفارتخانے کے اندر بھارتی طلبا کا ایک گروپ دکھایا گیا ہے، یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے نے ان بھارتی طلبا کو ایک ایسے وقت میں پناہ دی جب انہیں خارکیو سے لیویو جانے کے لیے بھارتی سفارتخانے نے مدد سے انکار کردیا۔
بھارت کے معروف صحافی اور پروفیسر اشوک سوائن نے بھی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ رومانیہ کی سرحد پر بھارتی سفارتخانے کا عملہ نہیں تھا لہذا ایسے میں پاکستانی سفارتخانے نے بھارتیوں کی مدد کی۔
https://twitter.com/x/status/1498958498809454594
اشوک سوائن نے لکھا کہ جب بھارتی سفارتخانے کا عملہ غائب تھا اس وقت پاکستانی سفارتخانے نے بھارتی طلبا کی مدد کی اور انہیں رومینیا کے بارڈر سے نکالا۔ تاکہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ میں محفوظ رہ سکیں۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اقدام کو عالمی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے اور طلبا یوکرین میں تعینات پاکستانی سفیر نوئیل کھوکھر کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/saloi1k1h.jpg
Last edited by a moderator: