
پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی نے ایک اور عالمی اعزاز حاصل کر کے ملک کا نام روشن کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی کو کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں دنیا کے ٹاپ ایک فیصد محققین کی فہرست میں مسلسل دوسرے سال شامل کیا گیا ہے۔
کلیریویٹ اینالیٹکس کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ دہائی کے دوران مقالوں کی اشاعت کے ذریعے محققین کے اپنے منتخب شعبے میں نمایاں اثر و رسوخ کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463512072617082884
رپورٹ میں دنیا کے چند اہم چیلنجوں پر کام کرنیوالے محققین کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جن میں ڈاکٹر مبشر کا نام بھی شامل ہے۔ اس سال کی فہرست میں 26 نوبل انعام یافتہ افراد شامل ہیں اور 21 شعبوں میں 6 ہزار 400 محققین کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ڈاکٹر مبشر حسین رحمانی نے وائرلیس نیٹ ورکس، بلاک چین، کوگنیٹیو ریڈیو نیٹ ورکس، اور سافٹ ویئر۔ڈیفائنڈ نیٹ ورکس کے موضوعات پر مشتمل 100 سے زیادہ مضامین لکھے ہیں، جن میں سے 12 کو انتہائی زیادہ پڑھے جانیوالے مضامین میں شامل کیا گیا ہے۔
کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام کے ذریعے مبشر حسین رحمانی کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463445621877219338
مبشر حسین رحمانی حیدر آباد کی مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سے گریجویٹ ہیں اور کارک انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (سی آئی ٹی) آئر لینڈ میں پڑھا رہے ہیں۔
ماہر تعلیم کا ریسرچ ورک عالمی سطح پر تسلیم کی گیا ہے اور انہیں کئی بیسٹ پیپر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1463485177741692932
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6mubashir.jpg