
امریکی دفاعی تجزیہ کار ریبیکا گرانٹ نے اعتراف کیا ہے کہ عمران خان کو عدم اعتماد سے ہٹانے میں امریکا کا کردار تھا۔
ریبیکا گرانٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کو امریکا مخالف پالیسز کو ختم کرنا ہوگا، یوکرین کی حمایت، روس کے ساتھ معاہدے ختم اور چین کے ساتھ تعلقات کم کرنا ہوں گے، جس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت کو عدم اعتماد پر ختم کر دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1520997995034066945
عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بائیڈن انتظامیہ سےمیرا سوال ہےکہ:22 کروڑلوگوں کےدیس میں ایک منتخب جمہوری وزیراعظم کو ہٹانے اور ایک کٹھ پتلی کو لانے کیلئے حکومت کی تبدیلی کی ایک سازش کا حصہ بن کر کیا خیال ہے کہ آپ نے پاکستان میں امریکہ کیخلاف نفرت میں کمی کی ہے یا اضافہ کیا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1521108415732400129
عمران خان کے ٹویٹ پر اوریا مقبول جان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی رہنما کا امریکہ کے مقابلے میں ایسا لہجہ نہ کبھی دیکھا نہُ سنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی پاکستان دشمنی بے نقاب ہوچکی ۔ غیرت اور آزادی سے جینے کی منزل دکھائی دے رہی ہے ۔
https://twitter.com/x/status/1521134622754627585
اوریا مقبول جان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت عالم کفر کے قائد امریکہ کے مقابلے میں کھڑا ہونا بائیس کڑور باغیرت عوام کی غیرت کا تقاضہ ہے
اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں اوریا مقبول جان نے کہا کہ میں نے لکھا تھا تم چھپاؤ گے کہ یہ سازش نہیں ہوئی لیکن امریکی کچھ عرصے بعد پورا راز کھول دیں گے ۔
https://twitter.com/x/status/1521036031306477568
ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکیوں نے تو تھوڑا عرصہ بھی انتظار نہیں کیا ۔ ابھی سے کھل کر بتاتے لگ گئے ۔ امریکی غلامی میں غلاموں کا پردہ نہیں رکھا جاتا ، انہیں ذلیل کیا جاتا ہے
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-orya-biden11.jpg
Last edited: