پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے عالمی مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا

12mueedbalocjjshjdh.png

پاکستان کے ایتھلیٹ دنیا بھر میں ہونے والے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کر کے اپنے وطن کا نام روشن کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنوبی امریکہ کے شمالی ساحل پر واقع ملک وینزویلا میں ورلڈ ملٹری گیمز جاری ہیں جس میں پاکستان ایئرفورس (پی اے ایف) سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت ایتھلیٹ 23 سالہ معید بلوچ نے 400 میٹر کی دوڑ میں اول پوزیشن پر آکر گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔ معید بلوچ کا تعلق کراچی کے علاقے شانتی نگر سے ہے اور وہ پہلے ہی 200 اور 400 میٹرز دوڑ میں قومی چمپئن ہیں۔

2018ء میں ہونے والے ایشن جونیئر ایتھلیٹکس چمپئن شپ میں 100 میٹرز کی دوڑ میں فتح حاصل کر کے تیزترین ایتھلیٹ قرار دیئے گئے معید بلوچ بہت سے بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔ چوتھی ورلڈ ملٹری کیڈٹ گیمز وینزویلا کے شہر کیراکس میں جاری ہیں جس میں معید بلوچ نے حصہ لے کر 400 میٹر کا فاصلہ 48.20 سیکنڈز میں طے کر کے پاکستانی پرچم بلند کیا۔

بلوچ بولٹ کہلائے جانے والے پاکستانی ایتھلیٹ معید بلوچ نے 2022ء میں ایران میں منعقد ہونے والی چمپئن شپ میں 400 میٹر کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر آئے تھے اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ معید بلوچ نے 46.73 سیکنڈ میں 400 میٹر کا فاصلہ طے کر کے پاکستانی ریکارڈ قائم کیا تھا، اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ایران، عمان، قطر اور عراق کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔

معید بلوچ نے 400 میٹر دور میں پہلے نمبر پر آنے کے بعد روایتی انداز میں رقص کر کے جیت کا جشن منایا، 400 میٹر کی دوڑ میں 46.73 سیکنڈز کی ٹائمنگ کے ساتھ پاکستان کا قومی ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے پیرس اولمپکس 2024ء میں ملک کے مایہ ناز ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے 40 برس بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر دیا تھا۔
 

Democratics

Senator (1k+ posts)
اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ایران، عمان، قطر اور عراق کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
ye kon sa world mukabla tha?
y b punjab youth festival ka PODA ha ?
 

Sarkash

Chief Minister (5k+ posts)
اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ ایران، عمان، قطر اور عراق کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔
ye kon sa world mukabla tha?
y b punjab youth festival ka PODA ha ?
Iski practice PMLN nay GARAGE mai karwae the aur Democratics ki baje nay usko patkay marnay sikhaey they 🤣 paid content?
 

Back
Top