پاکستانی ایئرفورس نے جے 10 بنانے والی کمپنی کی موجیں لگوا دی ہیں،سیٹھی

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
جو کچھ مودی نے اب کیا ہے یہ بی جے پی کیلئے ڈراونا خواب بن گیا ہے اور اگلے الیکشن میں اسے لے ڈوبے گا۔ کشمیر میں بھارتی بیانیے کی دھجیاں اڑ گئی ہیں، بھارتی میڈیا کو بھیجا گیا کہ پاکستان کیخلاف بیان دلوائے جائیں لیکن ناکام رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1920926276367405361
پاکستانی ایئرفورس نے جے 10 بنانے والی کمپنی کی موجیں لگوا دی ہیں اور رافیل بنانے والی کمپنی کا بھٹا بٹھا دیا ہے۔ اب تو چینی کمپنی سے جہاز خریدنے والوں کی لائنیں لگ جائینگی۔ قطر نے رافیل خریدے تھے لگتا ہے پاکستانیوں نے رافیل بارے بہت معلومات پہلے ہی حاصل کرلی تھیں اور نتیجہ سب کے سامنے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1920924704069632352
چین اور پاکستان نے مل کر نیا سسٹم بنا لیا ہے، بات صرف جہاز اور میزائل کی ٹیکنالوجی کی نہیں بالکہ باہر سے بیٹھ کر جہاز اور پائلٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے جوٹیکنالوجی بنائی گئی ہے اس بارے بھارت سمیت کسی کو کچھ پتہ نہیں تھا کہ پاکستان اور چین نے کیا سسٹم بنایا ہوا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جہازوں کو لاک کرکے جیم کردیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1920927395323809881
"چین کی پیپلز لبریشن آرمی اور پاکستان کے درمیان اب پہلے سے کہیں زیادہ قریبی تعاون ہوگا، اور چینی ٹیکنالوجی بہت تیزی سے پاکستان منتقل کی جائے گی۔ چین کے نزدیک پاکستان کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ نئے بلاک کا لیڈر چین ہوگا، اور پاکستان اس میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔ اس بلاک کی اپنی نئی کرنسی بھی ہوگی"۔نجم سیٹھی
https://twitter.com/x/status/1921291195830907215
ہماری ریٹیلی ایشن کے بعد بھارت کو سمجھ آگئی تھی ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔نقصان سے بچنے کےلیئے بھارت ٹرمپ کے پاس گیا اور سیز فائر کروائی۔نجم سیٹھی
https://twitter.com/x/status/1921410765250019795
 
Last edited:

Back
Top