3rd_Umpire
Chief Minister (5k+ posts)
۔76 سالوں سے قابض کمپنی نے نواز-زرداری کو ملک حوالے کر دیا
پاکستانیوں کے اس حالت کا قصو وار کون ؟ کمپنی یا چور حکمران ؟

Last edited:
ویڈیو میں دو بھکاری ماں باپ تین بدحال بچوں کے ساتھ روکھی سوکھی روٹی کھا رہے ہیں۔ ان تینوں بچوں کی بدحالی کے پہلے ذمہ دار ان کے بھکاری والدین ہیں۔ جب بھکاری ماں باپ کو پتا تھا کہ ان کی اوقات خود اپنی روٹی کمانے کی نہیں تو کس بل بوتے پر انہوں نے تین بچے پیدا کردیئے۔
کسی بھی معاشرے میں بچوں کی اچھی یا بری حالت کے پہلے ذمہ دار ان کے ماں باپ ہوتے ہیں، ریاست کا کردار بعد میں آتا ہے۔ کیونکہ والدین بچوں کو پیدا کرنے سے پہلے اس بات سے بخوبی آگاہ ہوتے کہ وہ کس قسم کے معاشرے میں رہ رہے ہیں اور ان کی اپنی حالتِ زار کیسی ہے۔ پاکستان میں بچے تھوڑے سے بڑے ہوتے ہیں ، ابھی وہ کمانے بھی نہیں لگتےکہ ان کی شادی کردی جاتی ہے، وہ خود بھکاری ہوتے ہیں اور آگے سے پانچ سات بھکاری اور پیدا کردیتے ہیں۔ کوئی بھی قوم اپنی حالتِ زار کی خود ذمہ دار ہوتی ہے۔ لوگوں کے رویے ان کی تقدیر بنتے ہیں۔ پاکستان میں لوگ دھڑا دھڑ بچے پیدا کرکے خود اپنی معاشی حالت کا بیڑا غرق کرتے ہیں اور پھر حکومت کو کوستے ہیں۔
ہر اس بچے کو اپنے ماں باپ کا گریبان پکڑنا چاہئے جس کواس کے والدین نے بچپن میں پوری خوراک نہیں دی، اچھی تعلیم نہیں دی اور ضروریاتِ زندگی کا سامان نہیں دیا۔
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|