پاکستانیوں کیلئے خوشخبری:زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بڑھنےلگے

ishadadhai.jpg

پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کے کمرشل قرضے کی پہلی قسط موصول، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا تھا : ذرائع

ذرائع کے مطابق پاکستان سٹیٹ بینک آف پاکستان کو چین کی طرف سے 50 کروڑ ڈالر کا کمرشل قرضہ فراہم کر دیا گیا ہے جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا تھا جبکہ 3 مارچ 2023ء کو ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 75 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیے گئے تھے جبکہ چین سے رقم موصول ہونے کے بعد سرکاری زرمبادلہ ذخائر 4 ارب 30 کروڑ ڈالرز ہو گئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1633855729026187264
پاکستان کے لیے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کی طرف سے 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی فنانسنگ فسیلٹی منظوری دی گئی تھی جس کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالرز 3 مارچ کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوئے تھے۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز تین قسطوں میں ملنے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اس وقت ہمارے کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 45 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

دوسری طرف وزارت خزانہ حکام کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستانی حکام کے مابین اہم معاملات طے پانے کا امکان ہے کیونکہ مشکل مذاکرات کے مرحلے سے گزر چکے ہیں۔ پاکستان، آئی ایم ایف کی آج ہونے والی ملاقات میں پروسیجرل معاملات پر بات چیت ہونی ہے جبکہ آئی ایم ایف اور سٹیٹ بینک کے درمیان بھی مذاکرات ہونے ہیں جس میں 30 جون تک کی بیرونی فنڈنگ پر گفتگو ہو گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں بتایا تھا کہ بیرونی فنانسنگ میں کمی کے باعث مالی ذخائر پر دبائو ہے جبکہ آئی ایم ایف جائزے میں تاخیر اور قرضوں کی واپسی سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔گورنر سٹیٹ بینک کے مطابق ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور رواں سال ترسیلات زر 29 ارب ڈالرز تک موصول ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری:زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بڑھنےلگے

بوریوں میں بھرے کروڑوں اربوں ایرانی ریال، وینزوایلن بولیوار اور ویتنامی ڈونگ خزانے میں آ رہے ہیں

 

unknown force

Politcal Worker (100+ posts)
Ye Tu achi Baat ho Gaye hai, MATLAB ab Tu Pakistan IMF ko bhi karza de Sakta hai, chutiyay ke bacho, liquid exchange reserves Nahin, state ke apnay reserves kitne hein wo batao
 

Uxi.Ali

MPA (400+ posts)
these bastards are now adding commercial banks' dollars as their own reserves?? actual govt reserves are 3.7-3.8 billion USD
 

Back
Top