
منشیات کیس میں گرفتار بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان نے دوران تفتیش بیان دیا ہے کہ مجھے گھر میں پاپا سے ملنے کیلئے بھی ان کی سیکرٹری سے ٹائم لینا پڑتا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات کیس میں زیر حراست ہیں ، انہوں نے دوران تفتیش بھارتی اینٹی نارکوٹکس بیورو( این سی بی) کو اپنے والد کی مصروفیات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے پاپا فلموں کی شوٹنگ کی وجہ سے بہت زیادہ مصروف ہوتے ہیں اسی وجہ سے ان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی سیکرٹری پوجا سے اپوائنٹمنٹ لینا پڑتی ہے۔
آریان خان نے این سی بی کو دوران تفتیش اپنےو الد کی فلموں سے متعلق بھی اہم معلومات دی ہیں ، منشیات کیس میں این سی بی کی آریان خان سے تفتیش بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو این سی بی نے 3 اکتوبر کو منشیات کیس میں گرفتار کیا تھا اور اگلے دن 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے آریان کو ریمانڈ پر 7 اکتوبر تک این سی بی کے حوالے کردیا تھا۔
دوران تفتیش آریان روپڑا اور اعتراف جرم کرلیا۔ آریان سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ وہ 4 سال سے منشیات کا عادی تھا
دوسری جانب شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر اداکار کی آریان کے حوالے سے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں شاہ رخ کے ہمراہ ان کی اہلیہ گوری خان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس ویڈیو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ کہ آریان منشیات کا استعمال بھی کرسکتا ہے، اسے زندگی کا آغاز جلدی کرنا چاہیے اور زندگی کو بھرپور انجوائے کرنا چاہیے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو وہ سب چیزیں کرنی چاہئیں جو میں نہیں کرسکا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jhIx7QL.jpeg