
مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد ملک میں عبوری حکومت نہیں کیئر ٹیکر سیٹ اپ آئے گا، جبکہ عام انتخابات کے بعد ایک نیشنل حکومت بنانی پڑے گی۔
سماء نیوز کے پروگرام "لائیوود ندیم ملک " میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میرے مطابق عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد ملک میں کوئی عبوری حکومت نہیں آئے گی بلکہ سپریم کورٹ سے آئینی تشریح کے بعد 90 روز کیلئے ایک کیئر ٹیکر سیٹ اپ قائم کیا جائے گا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پارٹی کی نہیں میری رائے ہے عدم اعتماد کے بعد کسی کو اعتماد کا ووٹ نہیں لینا چاہیے کیونکہ نئی حکومت بننے کا نہ تو کوئی مقصد ہے اور نہ ہی اس سے کچھ حاصل ہوگا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس وقت ملک کے حالات غیر معمولی ہیں اور اسی لیے الیکشن سے پہلے اور بعد میں آپ کو غیر معمولی فیصلے کرنے پڑیں گے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات کے بعد آپ کو ملک میں کوئی نیشنل گورنمنٹ جیسی چیز بنانی پڑے، اس حکومت کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ انہوں نے کسی معاملے پر اپوزیشن کو آن بورڈ نہیں لیا بلکہ دھوکہ دیا ہے، اس وقت ملک کے حالات کیلئے ایک وسیع اتفاق رائے چاہیے ہوگی۔
پنجاب میں وزارت اعلی پرویز الہیٰ کو دینے سے متعلق سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پنجاب میں کوئی عدم اعتماد کی تحریک نہیں آرہی ، جب وفاق نہیں رہے گا تو پنجاب کی اسمبلی بھی نہیں رہے گی، تاہم اصولی بات یہ ہے کہ پانچ سیٹوں والی جماعت کو وزارت اعلی کا عہدہ نہیں دیا جاتا۔
پروگرام کے میزبان ندیم ملک نے کہا کہ اگر آپ جمعرات جمعہ تک عدم اعتماد نہ لائے تو اس کے بعد آپ کو گھر کا راستہ دیکھنا ہوگا آپ فارغ ہوجائیں گے، شاہد خاقان عباسی نے کہ عدم اعتماد آسان نہیں ہوتی آپ کے مشورے کا شکریہ مگر ہم اپنی پلاننگ کے حساب سے عدم اعتماد لائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaid1h1h12.jpg
Last edited by a moderator: