پارلیمنٹ لاجز واقعہ،کارکنان کیلئے سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان کاآڈیو پیغام

2fazalurrehman.jpg

سربراہ پی ڈی ایم اور جمعیت علماء اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز واقعہ کے رونما ہونے کے پیچھے وجہ ہے کہ تاریخ کے صفحات سے حکومت نے اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کرنے کی کوشش کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے آڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ لاجز سے ایم این ایز اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد ہمارے کارکنان نے پورے ملک کو ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں جام کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اسلام آباد پولیس نے تمام قوانین اور اخلاقیات کو روندتے ہوئے دھاوا بولا، ممبران پارلیمنٹ پر بلا جواز تشدد کیا گیا اور ملک کے منتخب نمائندوں کو گھسیٹتے ہوئے گرفتار کیا گیا، اس واقعے میں مہمانوں کو بھی زد و کوب اور گرفتار کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1502134130389180418
سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ واقعے کی غلط تصویر اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ قوم کے سامنے رکھا گیا، تاریخ کے صفحات پر اپنے سیاہ کردار کی پردہ پوشی کی بھونڈی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن ہم جے یو آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کارکنوں اور عوام کو اس فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مولانا نے یہ بھی کہا کہ صبح ہونے سے پہلے ہی تمام ممبران قومی اسمبلی اور ہمارے کارکن رہا ہوچکے ہیں، رہائی نہ ملنے کی صورت میں ہم نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا تھا، مگر اب کارکنوں کی رہائی کے لیے سڑکوں پر آنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)
ہیڈ کانسٹیبل کی سربراہی میں پولیس کے دستے نے چیف آف آرمی اسٹاف, ڈی جی ایم او, ڈی جی آئی بی اور درجن بھر کور کمانڈروں کو پارلیمنٹ لاجز سے گرفتار کرلیا.

سنا ہے ان سب کی کانپیں ٹانگ رہی تھی​

 

Back
Top