ٹی20 ورلڈ کپ،فائنل میں رسائی ملنے پر کرکٹ نیدرلینڈ کاقومی ٹیم کے نام پیغام

11nethwrlandcricket.jpg

نیدرلینڈ کرکٹ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فتح اور فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کومبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی ملنے میں اہم کردار ادا کرنے والی نیدر لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل پر جگہ بنانے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر نیدرلینڈ کرکٹ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے پاکستانی ٹیم کی فتح کے حوالے سےایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ"پاکستان کرکٹ ، ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ، شاندارفتح تھی، اور بہترین کرکٹ ، دیکھ کر مزہ آیا"۔

https://twitter.com/x/status/1590308723159085058
خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں پاکستان اپنے برے آغاز سے تقریبا ایونٹ سے باہر ہوگیا تھا تاہم آخری وقت میں نیدر لینڈ نے مشکل حریف اور مضبوط ٹیم جنوبی افریقہ کو غیر یقینی طور پر شکست دی جس سے پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی آسان ہوگئی، اپنے آخری میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔


آج کھیلےجانے والے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے
 

Back
Top