
رواں ماہ شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں صرف ایک پاکستانی کمنٹیٹر شامل ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 عالمی کپ کے کمنٹری پینل کااعلان کردیا ہے جس میں پاکستانی کمنٹیٹر بازید خان کو شامل کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات او ر عمان میں 17 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین اور سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔
کمنٹری پینل میں این بشپ، سنیل گواسکر، رسل آرنلڈ، ڈینی مورسن، نیل اوبرائن، مرلی کارتک، انجم چوپڑا، ناصر حسین، نتالی جرمانوس، ہرشا بھوگلے، مائیکل ایتھرٹن، سائمن ڈول، اطہر علی خان، پریسٹن مومسن، ایم مانگوا، ایلن ولکنس، مارک نکولس شامل ہیں۔
آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ اس بار ورلڈ ٹورنامنٹ میں کم از کم 35 کیمروں سے کوریج دی جائے گی، بال ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ اس بار بیٹ ٹریکنگ کی ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جائے گی، ورلڈ کپ کی نشریات دو سو ممالک میں براہ راست نشر کی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8t20comentry.jpg