
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں آصف علی کے شاندار 4 چھکوں کی مدد سے پاکستان نے افغانستان کے خلاف فتح حاصل کرکے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے امکانات روشن کرلیے، ٹوئٹر پر سابق کرکٹرز، سیاست دانوں اور عام سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے آصف علی کو خوب داد دی جارہی ہے کہ انہوں نے بہت پریشر کے وقت میں باکمال کھیلا۔
آصف علی نے 4 چھکے لگا کر 19ویں اوور میں ہی پاکستان کو افغانستان سے فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے 7 گیندوں پر 4 چھکوں کی مدد سے 25 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔ دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارف آصف علی کی کارکردگی کو سراہ رہے ہیں۔ افغانستان کے خلاف فتح کے ساتھ میچ ختم ہوتے ہی ٹوئٹر پر آصف علی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
آصف علی کے چارچھکوں کا موازنہ کارلوس بریتھ ویٹ کے چھکوں سے بھی کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کارلوس نے2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں انگلش بولر بین اسٹوکس کوچارچھکے لگا کر ویسٹ انڈیز کو چیمپئن بنوایا تھا۔ اس موقع پر ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کمنٹیٹر این بشپ نے کہا تھا کہ کارلوس بریتھ ویٹ ریمیمبر دا نیم۔
میچ میں یادگار فتح دلانے پر وزیراعظم عمران خان نے بھی قومی ٹیم کی تعریف کی اور ٹوئٹر پر کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ مبارکباد، انہوں نے افغان کرکٹ ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی تیزی سے عالمی کرکٹ میں اپنی جگہ بناتے اور مقابلے کی غیرمعمولی قابلیت حاصل کرتے نہیں دیکھا، افغانستان میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454144287885733890
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے لکھا کہ آصف، پریشر میں کیا شان دار ہٹنگ کی، ٹیم کو مبارک ہو۔
https://twitter.com/x/status/1454142063964983311
قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا پاکستان جیتے تو انٹرٹینمنٹ کی گارنٹی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454140334011727875
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹیم کو مسلسل فتوحات پر مبارک باد اور اچھی کارکردگی پر افغان ٹیم کی بھی تعریف کی۔
https://twitter.com/x/status/1454149364209815556
مریم نواز نے محمد آصف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت زبردست پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے اس بہترین جیت کیلئے پاکستانی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
https://twitter.com/x/status/1454141307086118912
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے لکھا کہ پاکستان ٹیم ایک اور شان دار کامیابی، مبارک ہو! آصف علی زبردست کھیلے اور باقی ٹیم نے بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
https://twitter.com/x/status/1454141989147000834
انگلش کرکٹر بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ آصف علی کا نام یاد رکھیے۔
https://twitter.com/x/status/1454139861372448769
پاکستانی خاتون کرکٹر ثنامیر نے لکھا کہ سیمی فائنل کے قریب پہنچنے والی پہلی ٹیم پاکستان ہے، شاباش، آصف علی۔
https://twitter.com/x/status/1454140239535034371
فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے آصف علی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم قابل فخر ہے اور بہترین انداز میں اس ایونٹ میں کھیل رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454142201089429507
ارحان خان نامی صارف نے کہا کہ آصف علی اصل بادشاہ ہے کیا ہی خوبصورتی کے ساتھ اس نے میچ کا اختتام کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454309092588142593
حمزہ کلیم بٹ نے آزاد کشمیر کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت پر یہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے باہر نکل کر جشن منایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454301793308061697
عبدالمناف سکھیرا نے کہا کہ آصف کے چار چھکے دیکھ کر انہیں شاہد آفریدی یاد آ گئے جنہوں نے ہربجن سنگھ کو 4 چھکے مارے تھے۔
https://twitter.com/x/status/1454305969798725641
عمیر نے کہا کہ آصف علی نے ایک سال پہلے اپنی بیٹی کو کھویا تھا وہ اس وجہ سے کافی پریشان رہا کرتے تھے، لیکن اس کے باوجود اگر آپ انہیں کھیلتا ہوا دیکھیں تو تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1454299002011361285
عمران راجہ نے کہا کہ شاداب سنگل لینا چاہتے تھے مگر آصف کا کہنا ہے کہ وہ ایسے رنز ہی نہیں بناتے جن کیلئے بھاگنا پڑے۔ انہوں نے ساتھ آصف علی زرداری کی تصویر شیئر کی۔
https://twitter.com/x/status/1454275156856147972
https://twitter.com/x/status/1454202618016841735
https://twitter.com/x/status/1454149240276594688
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/asif.jpg
Last edited: