ٹی 20 ورلڈکپ : فاتح ٹیم کو کتنے کروڑ روپے کی انعامی رقم ملے گی؟

parlaim111h1h.jpg

ٹی20 ورلڈ کپ، فاتح ٹیم کو36 کروڑ روپے سے زائد انعامی رقم ملے گی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کیلیے انعامی رقم کا اعلان کردیا، فائنل میں کو ٹیم جیتے گی اسے 1.06 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ اس میں ٹرافی شامل نہیں ہوگی،آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کی مجموعی انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر ہے، جو پاکستانی تقریباً 1 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی روپے کے مطابق 36 کروڑ 22 لاکھ اور 64 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر 18 کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

سیمی فائنل میں شکست کا سامنا والی ہر ٹیم کو چار لاکھ امریکی ڈالرز، سپر 12 مرحلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو فی میچ کے حساب سے 40 ہزار امریکی ڈالرز، سپر 12 میں آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے،آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز پائے گی۔

پاکستان اورانگلینڈ اب تک اٹھائیس ٹی ٹوئنٹی میچزمیں مدمقابل آچکے ہیں، سترہ فتوحات کے ساتھ انگلینڈ کا پلڑا بھاری رہا جبکہ قومی ٹیم گرین شرٹس نوبار کامیاب قرار پائی،

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں صرف دومرتبہ مد مقابل آئیں، دونوں بارانگلینڈ جیت کی حقدار رہی۔
 

pkpatriot

Chief Minister (5k+ posts)
Process money doesn't matter, its all about honor.

As far as money is concerned, worldcup winners earn throughout their lives.
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

آپ لوگوں کو کرکٹ کی پڑی ہے ادھر انگریزوں نے 57 ہزار پاؤنڈ میں وزیراعظم کو باندھ رکھا ہے
?

 

Back
Top