
بھارتی کرکٹ ٹیم کی پے در پے شکست پر بھارتی کرکٹ شائقین سیخ پا ہو گئے اور مقبول ترین ترین بھارتی کرکٹ لیگ "آئی پی ایل" پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے اب تک 2میچز کھیلے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 10وکٹوں سے شکست دے کر اس کا بھرکس نکالا تھا جبکہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست سے دو چار کیا ہے۔
بھارتی سورماؤں کی ورلڈ کپ میں اسے طرح دھول چاٹ پرفارمنس پر کرکٹ شائقین پھٹ پڑے ہیں اور بی سی سی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی اپنے رویے کو بدلے اور ٹیم کا بیڑہ غرق نہ کرے۔
https://twitter.com/x/status/145482919381284045
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ چونکہ بھارت کے جیتنے سے پٹاخے پھوٹتے ہیں تو اس سے آلودگی بڑھتی ہے اس لیے بھارت نے نہ جیتنے کا ارادہ کر رکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454904634737258496
گورو گوئل نے کہا کہ یہ کھلاڑی پیسے کیلئے کھیلتے ہیں اب ملک کیلئے کھیلنا ان کو نہیں آتا۔
https://twitter.com/x/status/1454859261759012869
اس صارف نے بھی کہا کہ پیسہ کمانا کام ہے ملک گیا بھاڑ میں۔
https://twitter.com/x/status/1454850043618361344
دیو سولنکی نامی صارف نے کہا کہ ان بھارتی کھلاڑیوں کی آنکھیں پیسے پر ٹکی ہیں، یہ ملک کو نہیں دیکھ پا رہے۔
https://twitter.com/x/status/1454844900734767118
کپل مشرا نامی سوشل میڈیا صارف نے بھی یہی مطالبہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1454847472539291654
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ آپ آئی پی ایل کیلئے نہیں اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1454980577325617153
https://twitter.com/x/status/1454879315808620545
https://twitter.com/x/status/1454856225355493384
https://twitter.com/x/status/1454912970404868106
ادھر بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف شکستوں کی وجہ بتا دی۔ پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے بدترین ہار پر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ ہم دونوں میچوں میں پریشرکو ہینڈل نہیں کر سکے۔
بھارتی کپتان نے کیوی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ نےہم سے بہتر کھیلا ہم نیوزی لینڈکےخلاف بھی کھل کرنہیں کھیل سکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/IPL.jpg
Last edited by a moderator: