
22 کروڑ عوام کی دعائوں نے ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے بعد اب فائنل میں بھی پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچ گیا ہے، نیوزی لینڈ کی طرف سے 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
سیمی فائنل کیلئے پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔ سیمی فائنل میں فتح کے بعد شعیب اختر نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1590312209800134663
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق قومی فاسٹ بائولر شعیب اختر نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل جیتنے پر کہا کہ: ویلڈن پاکستان، اور سب سے زیادہ شکریہ میں پاکستانی قوم کا کرنا چاہوں گا جنہوں نے دعائیں کر کے پاکستانی ٹیم کو یہاں پہنچا دیا، اب مجھے یقین ہو چکا ہے کہ اس قوم کو کوئی نہیں ہرا سکتا، قوم کی دعائوں نے ٹیم کو سیمی فائنل میں اور اب فائنل میں پہنچا دیا ہے، ہمارے بائولرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بلے بازوں نے بہترین کارکردگی دکھائی۔
نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنا چاہیے تھا، بہرحال پاکستانیوں کا شکریہ! پہلے ایسا لگتا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہو جائے گی لیکن 22 کروڑ عوام کی دعائوں نے کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا! پاکستان کیلئے کسی ایسی ہی خوشی کی خبر کی ضرورت تھی! قوم اور قومی کھلاڑیوں کا شکریہ!
https://twitter.com/x/status/1590313005123633153
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے ایک اور ویڈیو پیغام میں کہا کہ: ہندوستان ہم میلبورن پہنچ چکے ہیں اور آپ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آپ انگلینڈ کو ہرا کر میلبورن میں پہنچیں کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں ہم نے 1992ء میں بھارت کو شکست دی تھی، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اور بھارت انگلینڈ میں پہنچیں کیونکہ پوری دنیا پاک بھارت ورلڈ کپ فائنل کی خواہشمند ہے اور ہم بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں!ہماری خواہش ہو گی کہ آپ انگلینڈ کو شکست دیں!
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shoaibakharrtoindia.jpg