
بجلی کے بلوں میں صارفین سے ریڈیو فیس وصول کرنے کا فیصلہ ہوگیا
حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر ایک اور سرکاری ادارے کا بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے، صارفین سے اب بجلی کے بلوں میں ریڈیو فیس بھی وصول کی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے صارفین سے بلوں میں ٹیلی ویژن فیس کی مد میں 35 روپے ماہانہ وصول کیے جاتے ہیں، اب حکومت نے پی ٹی وی کے بعد ریڈیو پاکستان کے خسارےکا بوجھ بھی عوام پر ڈالنے کیلئے 15 روپے ماہانہ ریڈیو فیس وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت اطلاعات نے اس حوالے سے سمری تیار کرلی ہے، وزارت خزانہ کےذرائع نے بھی اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ صارفین سے بلوں میں ریڈیو فیس بھی وصول کی جائے گی۔
خیال رہے کہ وزار ت خزانہ نے نئے مالی سال 2023-24 کیلئے ریڈیو پاکستان کے بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 1 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے، یہ اضافی بجٹ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہر بجلی کے بل میں پی ٹی وی فیس کے بعد اب ریڈیو پاکستان فیس بھی وصول کیے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/electicityaaa.jpg