
میٹرو شوز جو کہ پاکستان میں خواتین کے جوتوں اور دیگر لوازمات بنانے والے سب سے بڑے ریٹیل برانڈز میں سے ایک ہے کیخلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے انفورسمنٹ زون نے جمعرات کو ٹیکس چوری اور کروڑوں روپے کے ٹیکس فراڈ کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے بڑے ٹیکس دہندگان کے دفتر اسلام آباد کے انفورسمنٹ زون نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو شوز کے احاطے کی تلاشی لی اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کے الزام میں ریکارڈ اور کتابیں ضبط کرلیں۔
ایل ٹی او اسلام آباد سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت جہانزیب ندیم، پروپرائٹر اور اس کے معاونین بشمول میٹرو شوز کے پی او ایس وینڈر اور دیگر کے خلاف درج کی گئی ہے۔
میٹرو شوز پاکستان میں خواتین کے جوتوں اور لوازمات کے سب سے بڑے ریٹیل برانڈز میں سے ایک ہے جس کی ملک بھر میں 45 سے زائد شاخیں ہیں۔ میٹرو شوز کے ریکارڈ کے ابتدائی تجزیے اور چھان بین کے دوران کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fbr-metro.jpg