ٹیکس وصولیوں میں معاشی، سیاسی صورتحال کے باعث کمی کا امکان ہے:ایف بی آر

FBR-tax-shehbaz-govttt.jpg


ماہ نومبر سے جون 2023ء تک 5321 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کی مد میں اکٹھا کرنا ہے جو مشکل نظر آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس قیصر احمد شیخ کی سربراہی میں ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بتایا کہ رواں سال جولائی سے اکتوبر تک 2149 ارب روپے کا ٹیکس جمع کر لیا گیا ہے جبکہ ہدف 2144 روپے مقرر کیا گیا تھا لیکن سیلز ٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں کر سکے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ٹیکس محصولات کی مد میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں رواں سال 17 فیصد کمی کا امکان ہے اور ماہ نومبر میں بھی درآمدات میں 20 فیصد کمی ہو گی۔ ماہ نومبر میں 537 ارب روپےکا ٹیکس اکٹھا کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ، نومبر سے جون 2023ء تک 5321 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کرنا ہو گا۔

انہوں نے قائمہ کمیٹی خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ درآمدات میں کمی ہونے سے ٹیکس وصولیوں میں کمی ہو گی۔ ٹیکس وصولیوں کے ہدف کو حاصل کرنا پالیسیوں میں تبدیلیاں ہونے کے باعث انتہائی مشکل نظر آرہا ہے، بڑھتی شرح سود اور مہنگائی کے باعث اس میں کمی ہو گی جبکہ روپے کی قدر میں کمی سے بھی ٹیکس محاصل میں کمی کا امکان ہے۔ موجودہ معاشی وسیاسی صورتحال اور جی ڈی پی کی شرح میں کمی بھی ٹیکس وصولیوں کے اہداف میں رکاوٹ ہے۔

چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے مزید بتایا کہ ترقیاتی بجٹ میں کمی اور پاکستان میں سیلاب بھی ٹیکس وصولیوں میں کمی کی وجہ بنے گا جبکہ 25 لاکھ افراد نے اب تک ٹیکس گوشوارے جمع کرائے ہیں جس سے آئندہ مہینوں میں مزید مشکلات پیدا ہوںگی۔ ہماری کوشش ہے کہ انتظامی طریقے سے ٹیکس وصولیوں کو بڑھایا جائے، فی الحال نئے ٹیکس کی کوئی تجویز زیرغور نہیں، آئی ایم ایف کارکردگی سے مطمئن ہے، مذاکرات جاری ہیں۔

دریں اثنا قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں رہنما ن لیگ برجیس طاہر نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ نے ڈالر کو 200 روپے تک لانے کا اعلان کیا تھا لیکن پٹرول، بجلی اور گیس مہنگے ہو رہے ہیں، 7ماہ سے اقتدار میں ہیں حکومت مہنگائی پر کب قابو پائے گی، عوام کو ریلیف کب ملے گا؟ کیا اصلاحات کی گئیں، مزید قرضے مسائل کا حل نہیں، وزیر خزانہ کو خزانہ کمیٹی میں پیش ہونا چاہیے جس پر قائمہ کمیٹی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آج طلب کرلیا گیا ہے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایف بی آر والو! تم ابھی تک یہ نہیں سمجھے کہ چوروں، غداروں اور منی لانڈررز کو کوئی پیسہ نہیں دے گا
جتنا جلدی یہ بات سمجھ کر اپنے مربیوں کو بتا دو اتنا ہی اچھا ہے

Time is running out, and is running out fast
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
It's not the first time of corrupt PDM beggars ruining the economy. They are the reason Pakistan is a third world country.