ٹیکس میں اضافہ، ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

https%3A%2F%2Fcms-image-bucket-production-ap-northeast-1-a7d2.s3.ap-northeast-1.amazonaws.com%2Fimages%2F0%2F3%2F1%2F9%2F49649130-3-eng-GB%2FCropped-1749560592photo_SXM2025060100006885.jpg

وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے نتیجے میں ان گاڑیوں کی قیمتیں 10 لاکھ سے 14 لاکھ روپے تک بڑھ سکتی ہیں۔

نیوز ویب سائٹ "پروپاکستانی" کے مطابق حکومت نے بجٹ میں یہ تجویز پیش کی ہے کہ موجودہ 8.5 فیصد جی ایس ٹی کو بڑھا کر دیگر گاڑیوں کی طرح ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی 18 فیصد لاگو کیا جائے۔ اس پالیسی کے تحت حکومت تمام گاڑیوں — پٹرول، ڈیزل یا ہائبرڈ — پر جی ایس ٹی کی یکساں شرح نافذ کرنے کی خواہاں ہے۔

Untitled.png


قبل ازیں ہائبرڈ گاڑیوں پر کم شرح جی ایس ٹی کی سہولت دی گئی تھی تاکہ عوام کو ماحول دوست اور ایندھن بچانے والی ٹیکنالوجی کی طرف راغب کیا جا سکے۔ تاہم، نئی پالیسی اس رعایت کو ختم کر دے گی۔ ہائبرڈ گاڑیاں، جنہیں اکثر ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہوجائیں گی۔

پاک وہیلز کے مطابق، اگر یہ تجویز منظور ہوتی ہے تو پاکستان میں فروخت ہونے والی کئی مقبول ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جس سے آٹو مینوفیکچررز اور ممکنہ خریدار دونوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف ہائبرڈ گاڑیوں کی طلب میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ ملک میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کی جانب منتقلی کے عمل کو بھی سست کر دے گا۔
 

Back
Top