
مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان عوام نے آئی ایم ایف کی مرضی کے مطابق فنانس بل کی تیاری اور منظوری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کو ہی نظر آتش کردیا ہے، واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پاکستان نہیں بلکہ کینیا میں پیش آیاجہاں غربت کی لکیر سے نیچے زندگیاں بسر کرنےو الے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، عوام نے منگل کے روز عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایماء پر تیار کردہ فنانس بل کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا اور بلڈنگ کو نظر آتش کردیا۔
https://twitter.com/x/status/1805603292002795752
عوام کے حملے اور پولیس کیجانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے کی گئی فائرنگ کے دوران 10 افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں پارلیمنٹ کی بلڈنگ میں لگی آگ اور باہر افراتفری کے مناظر واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1805610900566560915
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور ناکامی کے بعد آنسو گیس، واٹر کینن اور فائرنگ شروع کی، مظاہرین میں شامل ایک شخص نے خبررساں ایجنسی رائٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس پارلیمنٹ کو بند کردینا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہر رکن پارلیمنٹ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دے تاکہ ملک میں نئی حکومت قائم ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11kenyaapprtettstsااا.png