ٹیریان وائٹ کیس،پہلے دیکھیں گے اب کیس قابل سماعت ہے یا نہیں،چیف جسٹس

8ryrionwhitenekhahahah.jpg

ٹیریان وائٹ کے معاملے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسے اخذ ہوگیا کہ عمران خان کی اس کیس میں نااہلی تاحیات ہوگی؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹیریان وائٹ کے معاملے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں بینچ نے کی، اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیئے جس پر چیف جسٹس اور وکیل کےد رمیان مکالمہ ہوا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے دیکھیں گے اب کیس قابل سماعت ہے یا نہیں پھر میرٹس پر جائیں گے، آج اس لمحے عمران خان میانوالی کی نشت سے رکن اسمبلی نہیں ہیں، سوال یہ ہے کہ عمران خان اس وقت پبلک آفس ہولڈر ہیں؟


چیف جسٹس نے کہا کہ جب عمران خان نے الیکشن لڑا تو اس وقت کوئی بھی ٹریبونل جاسکتا تھا مگر ایسا نہیں ہوا، عمران خان ابھی بھی الیکشن لڑ کر جیتے اس وقت عمران خان نے نئی نشست پر حلف بھی نہیں لیا، آج اگر قومی اسمبلی تحلیل ہوجاتی ہے تو نااہلی کی درخواست کا کیا بنے گا؟

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ نااہلی کا معاملہ کسی ایک مدت کیلیے نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نہیں، فیصل واوڈا کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی مدت کے خاتمے تک نااہلی ہے، یہ کہاں سے اخذ ہو گیا کہ عمران خان کیس میں نااہلی تاحیات ہو گی؟

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج آپ کی درخواست منظور بھی ہو جائے تو نااہلی اسمبلی کی مدت تک بنتی ہے، جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اپنے عمل پر افسوس کا اظہار کیا معافی مانگی اسی وجہ سے انہیں رعایت دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل واوڈا نے پہلے اعتراف کیا پھر افسوس کا اظہار کیا نا؟ تاحیات نااہلی تو ہماری سمجھ کیمطابق کوئی بھی چیز نہیں ہے، تاحیات نااہلی تو نوازشریف اور جہانگیر ترین کیس میں تھی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اس کیس کا اطلاق تو عمران خان کےکیس پر بھی ہوتا ہے۔

اس موقع پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ لیول پلئینگ فیلڈ مانگ رہے ہیں، حبیب اکرم کیس زیر کفالت افراد کی بات کرتا ہے، اس کیس میں درخوستگزار دکھائیں کہاں زیر کفالت کا معاملہ ہے؟ حبیب اکرم کیس بچوں کی بات ہی نہیں کرتا زیر کفالت کی کرتا ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سلمان اکرم راجہ کا یہ اعتراض جائز ہے۔

بعد ازاں عمران خان نااہلی کیس کی درخواست کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
نواز شریف کا کم بارکر پھر ٹھرک جھاڑنے کا کیس کہاں ہے وزیر اعظم اور ٹھرک دیکھو؟
😂
 

3rd_Umpire

Chief Minister (5k+ posts)
تمام اصلی، نسلی،،،،ازلی، اور ابدی پٹواری حرامزادوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری ۔ ۔ ۔
پلاسٹکی نانی 'مریم صفدر کے 2 عدد حرامی بیٹے دشتِ عرب سے برآمد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔