
چیئرمین نادرا طارق ملک کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا، ایف آئی اے نے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر چیئرمین نادرا طارق ملک کو طلب کیا ہے، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل نے ٹھیکے میں مبینہ کرپشن کے الزامات پر تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکواٹر سے ریکارڈ تحویل میں لے لیا، ابتدائی چھان بین کے دوران انکشافات سامنے آئے ہیں کہ نادرا نے مہنگے داموں ٹھیکہ من پسند بین الاقوامی کمپنی کو دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑں روپے کا نقصان بھی ہوا،ایف آئی اے نے نادرا ہیڈکواٹر سے ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔
طارق ملک کو دوہزار اکیس میں نادرا کا چیئرمین بنایا گیا، طارق ملک اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ڈپٹی چیئرمین اور اسی حکومت کے آخری چند ماہ میں چیئرمین نادرا کے عہدے پر فائز رہے اور پھر اس کے بعد آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے دور میں بھی اس ادارے کے چیئرمین کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے چئیرمین نادرا تعینات ہونے سے پہلے طارق ملک بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زیادہ ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tariq-malaij.jpg